Sunday, 18 December 2011

لڑکیاں تو کانچ کی چوڑیاں ہوتی ہے مگر سنبھل رہیں تو ان کی شان بڑھ جاتی ہے اگر بکھر جائیں تو کوئی انہیں سمیٹ کو خود کو لہولہان نہیں کرتا
بعض اوقات تو اپنے خونی رشتے بھی اس سے منہ موڑلیتے ہیں ۔ اس لیے میری تمام نوجوان خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اہمیت خود جانیں اور اپنی حفاظت کریں۔ ویسے بھی شرم وحیا کی کشش حسن سے زیادہ ہوتی ہے ۔ اکثر لوگ خوبصورتی کے پیچھے پاگل ہورہے ہیں نادان ہیں نہیں جانتے کہ ضروری نہیں کہ کوئی کہ کوئی خوبصورت ہو تو وہ خوب سیرت بھی ہو کام کی چیز اندر ہوتی ہے باہر نہیں ہوتی ۔ بالکل اسی طرح جیسے ایک میگزین یا کتاب کا خوبصورت سرورق مگر اصل میں تو اس کے اندر کیا لکھا ہے اس کی دید ہوتی ہے ۔ بالکل اسی طرح نیک سیرت عورت اگر وہ خوبصورت نہیں ہے جب اس کے گُن سامنے آتے ہیں تو خود بخود خوبصورت لگنے لگتی ہے ۔ عورت وہ راز ہے جس کا قلب اسرار سے بھراہواہوتاہے ۔ عورت کی زبان اس کی تلوار ہے اور وہ اس کو کبھی زنگ آلود نہیں ہونے دیتی ۔
عورت کا دل اس کے دماغ پر حکومت کرتا ہے ۔ عورت سے باتیں کرتے وقت وہ سینے جو اس کی آنکھیں کہتی ہیں عورت کا تارہ جسم کا نور ہے شبنم کا قطرہ ہے ، عورت بالکل شیشہ ہے اس کی حفاظت کرو تو چمکتارہے گا ورنہ اگر اس پر دھند چھاگئی تو پھر اس کو صاف کرنا مشکل ہے ۔