Sunday, 25 December 2011

بلدیہ ٹاﺅن، اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں مسلح تصادم، پی ٹی آئی کا دفتر نذرآتش

بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے آباد آباد میں تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا مسلح تصادم، تحریک انصاف کا دفتر نذرآتش کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاﺅن پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسی دوران تحریک انصاف کے دفتر کو آگ لگانے کی بھی اطلاعات ہیں۔