Monday, 9 January 2012

مائیکرو ساف کے بانی سربراہ بل گیٹس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی مائیکروسافٹ کی کم عمر ماہر ارفعکریم کے علاج کیلئے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ہائیر کرلی ہے۔

لاہور/نیویارک: مائیکرو ساف کے بانی سربراہ بل گیٹس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی مائیکروسافٹ کی کم عمر ماہر ارفعکریم  کے علاج کیلئے ماہر ڈاکٹروں  کی ٹیم ہائیر کرلی ہے۔
Chairman of Microsoft, billionaire Bill Gates has made contact with the parents of the world's youngest Microsoft Certified Professional Arfa Karim for her treatment, Geo News reported.

According Arfa's father, Amjab Karim Randhawa, Bill Gates telephoned him and expressed his wish about Arfa's treatment in the US.


Gates has also directed his doctors to adopt every kind of measure for the treatme
nt of the young genius Microsoft professional.

Gates' doctors contacted Arfa's Pakistani doctors and received details about the illness through the internet.

Meanwhile, Pakistani doctors are of the view that Arfa is on ventilator, therefore, it will be hard to shift her to any other hospital.
۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کےمطابق ارفع کریم کے والد کرنل (ر)امجد کریم   نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مائیکرو سافٹ  کمپنی  کے حکام  نے  ان  سے رابطہ کیا ہےان کا کہناتھا کہ بل گیٹس  کی ہدایت  پر امریکی ڈاکٹروں  کا ایک پینل ہائیر کرلیا گیا  ہے  جو پاکستان میں موجود  ڈاکٹروں کے پینل سے ویڈیو کانفرنس  کے ذریعے علاج میں مدد فراہم کرئےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی ڈاکٹر پاکستان بھی آئیں گے  جب کہ ویڈیو کانفرنس کے دوران  ارفع کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
مائیکروسافٹ کےترجمان کے مطابق  بل گیٹس نے امریکا میں موجود ڈاکٹروں کی ٹیم کو  کہا  ہے کہ  سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ارفع کریم کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی مکمل معاونت کی جائے اور ضرورت پڑے تو اسے علاج کیلئے امریکا بھی بلایا جائے۔
یاد رہے کہ ارفع کریم نے 2004ء میں 9 سال کی عمر  میں مائیکرسافٹ کی کم عمر ترین ماہر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا  جس کے دل و دماغ میں اچانک تکلیف پیدا ہونے کے باعث  اسے گزشتہ ماہ سی ایم ایچ اسپتال میں داخل کرودیا گیا تھا ۔
ارفع کریم کے والد  وفاقی و صوبائی حکومت کی طرف سے علاج کی پیشکش کو شکرئیے کے ساتھ مسترد کرچکے ہیں۔
ان کے والد کا کہناتھا کہ  وہ گزشتہ کئی روز سے کومےکی حالت میں ہیں تاہم اس کی حالت بہتری کی ڈاکٹر امید دلارہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment