پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک غریب کارکن حسینہ کو پنجاب اسمبلی کا ایم پی اے بنا ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی
بہاولپور کی بیوہ حسینہ بیگ نے بھی حلف اٹھایا
‘بیٹا ریڑھی لگاتا ہےلوگوں کے کپڑے سیتی ہوں: حسینہ
سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے درمیان بہاولپور کی ایک غریب بیوہ خاتون نے بھی پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر مخصوص نشست کے ذریعے اسمبلی پہنچنے والی حسینہ بیگم نے گفتگو میں بتایا کہ معلوم نہیں یہ حقیقت ہے یا سپنا؟ میرا تعلق غریب گھرانے سے ہےبیوہ ہوں شوہر فروٹ کی ریڑھی لگاتے تھے اب وہی ریڑھی بیٹا لگاتا ہے، میں گھر کے گزارے کیلئے لوگوں کے کپڑے سیتی ہوں مگر میں میرٹ پر اسمبلی پہنچی ہوں مگر اب بھی لگ رہا ہے کوئی خواب دیکھ رہی ہوں، جو لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے اب مبارک دے رہے ہیں۔ حسینہ بیگم نے بتایا کہ میں تعلیم یافتہ نہیں مگر حلف اٹھانے کے بعد میں نے انگوٹھا نہیں لگایا بلکہ دستخط کئے ہیں۔ میں دس ہزار روپے لے کر بیٹے کے ساتھ گھر سے لاہور آئی ہوں، دو ہزار روپے رہائش کیلئے ادا کر دئے ہیں
No comments:
Post a Comment